اجے دیوگن اور رکول پریت سنگھ کی فلم کی50فیصد عکسبندی مکمل

جمعرات 21 جون 2018 11:42

اجے دیوگن اور رکول پریت سنگھ کی فلم کی50فیصد عکسبندی مکمل
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن اور رکول پریت سنگھ کی فلم کی50فیصد عکسبندی مکمل کر لی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ رکول پریت سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کی اداکار اجے دیوگن کے ساتھ آنے والی نئی روم کوم فلم کی عکسبندی 50فیصد مکمل کر لی گئی ہے جو جلد فلم بینوں کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی جس کے بعد وہ 3 تامل اور ایک تیلگو فلم کی عکسبندی شروع کریں گی۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار اجے دیوگن، تبو اور رکول پریت سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال اکتوبر میں دوسہرا کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/06/2018 - 11:42:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :