شویتا تریپتھی اور چیتنیا شرما 29جون کو گوا میں شادی کریں گے

جمعرات 21 جون 2018 11:42

شویتا تریپتھی اور چیتنیا شرما 29جون کو گوا میں شادی کریں گے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ شویتا تریپتھی اور گلوکار و اداکار چیتن شرما 29جون کو گوا میں شادی کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں گلوکار و اداکار چیتن شرما کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے کہ ان کے مہمان شادی میں لطف اندوز ہوں اور اس کے لئے ان دوستوں اور دیگر ساتھیوں کے لئی27جون کو مہندی کی تقریب سے قبل پارٹی رکھی جائے گی جو گوا نہیں جاسکتے جس کے بعد 29جون کو شادی کی تقریب اور 30جون کو ایک خصوصی پارٹی منعقد کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/06/2018 - 11:42:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :