سری دیوی کی بیٹی جھا نوی کپور نے بالی ووڈ میں انٹری دے ڈالی

جھانوی کپور کی پہلی بالی ووڈ فلم’’ دھڑک ‘‘کے ٹائٹل سانگ کی ویڈیو جاری کردی گئی یہ فلم رواں سال20 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

جمعرات 21 جون 2018 11:44

سری دیوی کی بیٹی جھا نوی کپور نے بالی ووڈ میں انٹری دے ڈالی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) سری دیوی نے کئی برسوں تک بالی ووڈ پر راج کیا اور اب ان کی بڑی بیٹی جانھوی کپور نے بھی بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں انٹری دے ڈالی ہے۔جھانوی کپور کی پہلی بالی ووڈ فلم دھڑک کے ٹائٹل سانگ کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دھڑکن نامی اس گانے کو شریا گھوشال اور اجے گوگاوال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کی لیرکس امیتابھ بھٹاچاریا نے ترتیب دیئے ہیں۔

کرن جوہر کی نئی بالی ووڈ فلم دھڑک مراٹھی فلم 'سائرات کا ہندی ورڑن ہے جس میں جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ ان کے مد مقابل اداکار ایشان ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں۔ واضح رہے کرن جوہر کی پروڈیس کردہ یہ فلم رواں سال20 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
وقت اشاعت : 21/06/2018 - 11:44:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :