رقص پر مہارت حاصل کرنے کیلئے ماہر استاد کے ساتھ روزانہ ریہرسل بھی ضروری ہے ‘سارہ خان

اسٹیج ڈراموں میں فضول کی اوچھل کود سے نام نہیں بنتا بلکہ جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘اداکارہ کی گفتگو

جمعرات 21 جون 2018 12:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ ڈانس ایک آرٹ ہے جس کو سیکھنے کیلئے برسوں کی ریاضت ضروری ہے ، آج تھیٹر پر جو نئی اداکارائیں کام کررہی ہیں وہ صرف وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح اداکار کو اداکاری پر مہارت ہوتی ہے اسی طرح ایک اچھی پرفارمر کو ڈانس پر بھی عبور ہونا چاہیے اس کیلئے ماہر استاد کی خدمات کے ساتھ ڈانس ریہرسل کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

میں نے جن اساتذہ سے ڈانس کی تعلیم حاصل کی ہے وہ اپنے فن میں بھرپور مہارت کے حامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسٹیج ڈراموں میں فضول کی اوچھل کود سے نام نہیں بنتا بلکہ جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مجھے کلاسیکل ڈانس زیادہ پسند ہے اوریہی وجہ ہے کہ میرے زیادہ تر ڈراموں میں کلاسیکل گانے پیش کئے جاتے ہیں جن پر میں پرفارم کرتی ہوں اور اس کا مجھے ڈرامہ بینوں کی جانب سے بڑا شاندار رسپانس بھی ملتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کلاسیکل ڈانس میں مجھے پناں بیگم نے بڑا متاثر کیا ہے اور میں ان جیسی بننے کی خواہش مند ہوں ۔
وقت اشاعت : 21/06/2018 - 12:53:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :