جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی کا امریکا میکسیکو سرحد پر والدین سے جدا کر دیئے جانے والے بچوں کے لئے ایک لاکھ ڈالر عطیہ کا اعلان

جمعرات 21 جون 2018 13:04

جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی کا امریکا میکسیکو سرحد پر والدین سے جدا کر دیئے جانے والے بچوں کے لئے ایک لاکھ ڈالر عطیہ کا اعلان
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) امریکی اداکار جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی نے امریکا میکسیکو سرحد پر والدین سے جدا کر دیئے جانے والے بچوں کے لئے ایک لاکھ ڈالر عطیہ کا اعلان کیا ہے۔امریکی حکومت کے ایسے اقدامات کے خلاف امریکا بھر میں سخت تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور معروف امریکی شخصیات ان بچوں کے لئے عطیات کے اعلانات کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جارج اور امل کلونی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ یہ رقم والدین سے جدا کئے گئے بچوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے والے ادارے ینگ سینٹر فار امیگرنٹ چلڈرنز رائٹس کو دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے امریکی صدر کی پالیسی تو تبدیل نہیں کر سکتے لیکن اس پالیسی کا نشانہ بننے والے بچوں کی مدد تو کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ جارج اور امل کلونی کی فائونڈیشن لبنان میں شامی مہاجرین کے بچوں کے لئے قائم آٹھ سکولوں کو مالی معاونت فراہم کر رہی ہے۔
وقت اشاعت : 21/06/2018 - 13:04:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :