مجھے اور میرے کام کو پسند کیا جا تا ہے‘فلم سٹار عمائمہ ملک

جمعرات 21 جون 2018 13:33

مجھے اور میرے کام کو پسند کیا جا تا ہے‘فلم سٹار عمائمہ ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) فلم سٹار عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ اچھی اورمعیاری فلموں کوجب تک لوگ دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ نہیں کرتے‘ پاکستانی فلم اور سینما انڈسٹری کوانٹرنیشنل مارکیٹ تک پہنچانے کیلئے خواب دیکھنا بے معنی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں عائمہ ملک نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی سپورٹ کیلئے عوام کوسینماگھروں کا رخ کرنا چاہیے کیونکہ جب تک شائقین ایسا نہیں کر یں گے فنکاروں کی محنت اور سر مایہ کاری کا کوئی فائدہ نہیں موجودہ حالات میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے معیار کوانٹر نیشنل سطح تک پہنچا مشکل نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیار کو تر جیحی دی ہے جسکی وجہ سے مجھے اور میرے کام کو پسند کیا جا تا ہے ۔

وقت اشاعت : 21/06/2018 - 13:33:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :