راج کمار رائو فلم’’امالی‘‘ میں کنگنا رناوت کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے

جمعرات 21 جون 2018 13:42

راج کمار رائو فلم’’امالی‘‘ میں کنگنا رناوت کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) بالی وڈ اداکار راج کمار رائو ہدایتکار انوراگ باسو کی نئی فلم’’’امالی‘‘ میں اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت 8سال کے بعد ہدایتکار انوراگ باسو کی نئی فلم ’’امالی ‘‘ میں دکھائی دیں گی جبکہ ان کے ساتھ اداکار راج کمار رائو مرکزی کردار ادا کریں گے جس کی عکسبندی رواں سال نومبر میں شروع کی جائے گی جبکہ یہ فلم اداکار راج کمار رائو کی انوراگ باسو کے ساتھ پہلی فلم ہو گی۔

وقت اشاعت : 21/06/2018 - 13:42:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :