70فٹ کی شار ک کی دہشت کے گرد گھومتی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم 'دی میگ کانیا ٹریلر جاری

جمعرات 21 جون 2018 13:42

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) 70فٹ کی شار ک کی دہشت کے گرد گھومتی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم 'دی میگ کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔خوف اور دہشت کی علامت تصور کی جانے والے دیوہیکل شار ک کی دہشت پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم 'دی میگکا نیاٹریلر جاری کر دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ہدایتکار جون ٹرٹل ٹوب کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی گہرے سمندر میں ریسکیو پروگرام کا حصہ ایک اسے جانباز کے گِرد گھوم رہی ہے جو ستر فٹ کی دیوہیکل شارک کا سامنا کرتا ہے اور اس حملے میں بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

خوفناک شارک کا نشانہ بننے سے بچنے والا یہ ریسکیو اہلکار گہرے سمندر میں جانے سے خوف کا شکار ہو جاتا ہے جسے گہرے سمندر میں پھنسی ننھی آبدوز میں موجود افراد کو بچانے کا نیا مشن مشکل میں ڈال دیتا ہے ۔150ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی خوف اور دہشت سے بھرپور یہ سائنس فکشن ایکشن فلم رواں برس10اگست کونمائش کے لیے پیش کر دی جائیگی۔
وقت اشاعت : 21/06/2018 - 13:42:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :