ہیتن تیجوانی فلم ’’کلنک‘‘ کا حصہ بن گئے

جمعرات 21 جون 2018 13:44

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) بھارتی ٹی وی و فلم اداکار ہیتن تیجوانی فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’کلنک‘‘ کا حصہ بن گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ہیتن تیجوانی متعدد معروف ٹی وی سیریلز میں کام کر چکے ہیں جبکہ وہ فلموں کا بھی حصہ رہ چکے ہیں جس کے بعد اب ہیتن تیجوانی فلمساز کرج جوہر کی بڑی فلم ’’کلنک‘‘ کی کاسٹ کا حصہ بھی بن گئے ہیں جس میں وہ اداکار سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، ورون دھون، عالیہ بھٹ، ادیتیا رائے کپور اور سوناکشی سنہا کے ساتھ دکھائی دیں گے، ہیتن اپنے شیڈول کی عکسبندی دسمبر تک مکمل کریں گے جس میں وہ احمد کا کردار ادا کریں گے جو سنجے دت کی کمپنی میں ملامت کرتا ہے، فلم کے ہدایتکار ابھیشیک ورما ہیں جبکہ پیشکش کرن جوہر کی ہے، جو آئندہ سال 19اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/06/2018 - 13:44:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :