شاہ رخ خان نے فلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی کو مثبت لیکن تھکا دینے والا کام قرار دے دیا

جمعہ 22 جون 2018 11:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی کو مثبت لیکن تھکا دینے والا کام قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فلم کبھی ختم نہیں ہوتی لیکن عکسبندی کے دوران بہت سی خوبصورت چیزوں کا اختتام ہو جاتا ہے اور وہ فلم کی مثبت لیکن تھکا دینے والی عکسبندی کے لئے تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں، فلم میں اداکار شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما شامل ہیں جبکہ فلم میں اداکار سلمان خان سپیشل گانے میں دکھائی دیں گے، ہدایتکار آنند ایل رائے کی ڈارف فلم ’’زیرو ‘‘ رواں سال 21دسمبر کو ریلیزکی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/06/2018 - 11:40:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :