کامیڈین اداکار ہنی البیلا کی طویل عرصے کے بعد الحمراء میں واپسی

جمعہ 22 جون 2018 13:15

کامیڈین اداکار ہنی البیلا کی طویل عرصے کے بعد الحمراء میں واپسی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) معروف کامیڈین اداکار ہنی البیلا کی طویل عرصے کے بعد الحمراء میں واپسی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکار ہنی البیلا ان دنوں الحمراء ہال lمیں اسٹیج ڈرامہ ’’دل دے کالے ‘‘ میں پرفارم کررہے ہیں ،وہ طویل عرصے کے بعد الحمراء میں ہونے والے کسی اسٹیج ڈرامے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ہنی البیلا نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی پر مصروفیات کی وجہ سے مکمل طور پر اسٹیج ڈرامے کو وقت نہیں دے پا رہا تھا مگر اب فرصت ملی تو دوبارہ سے اسٹیج ڈرامے میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری اصل شناخت اسٹیج کی دنیا سے ہی ہوئی اور پھر نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو سے ملک بھر میں شہرت ملی ۔مستقبل میں بھی الحمراء میں کام کرتا رہوں گا ۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ ہما علی ،انمول شہزادی ،شبنم چوہدری ، دیا علی ،سخاوت ناز ،عقیل حیدر ،حامد رنگیلا ،افروز خان ،صابر گاگا ،سلیم پنچھی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر گوشی خان ہیں۔
وقت اشاعت : 22/06/2018 - 13:15:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :