عاطف اسلم کے گانے پرعدنان صدیقی کی بانسری،

سننے والے جھوم اٹھے ،ْ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل

جمعہ 22 جون 2018 13:23

عاطف اسلم کے گانے پرعدنان صدیقی کی بانسری،
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پاکستانی ڈراموں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ فلم ’موم‘ میں بھی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامور اداکار عدنان صدیقی بانسری بجانے میں بھی ماہر نکلے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔عدنان صدیقی نے اس بار عید الفطر ملک سے باہر کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں منائی ،ْجہاں انہوں نے حلال فوڈ فیسٹول میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

17 جون کو انہوں نے اپنے تمام مداحوں کیلئے عید کے تحفے کے طور پر انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ بانسری پر گلوکار عاطف اسلم کے مشہور گانے ’دل دیاں گلاں‘ کی دٴْھن بجاتے نظر آئے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر ہونے کے بعد اب وائرل ہوگئی ہے اور ہر طرف عدنان صدیقی کی بانسری کے چرچے ہیں۔ عاطف اسلم کی آواز میں گایا گیا یہ گانا دل دیاں گلاں سلمان خان اور کترینہ کیف کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم 'ٹائیگر زندہ ہے میں شامل ہے، جو مداحوں میں بہت مقبول ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں منعقد حلال فوڈ فیسٹول میں عدنان صدیقی کے ساتھ ساتھ عثمان خالد بٹ، حریم فاروق اور شہزاد رائے نے بھی شرکت کی تھی۔
وقت اشاعت : 22/06/2018 - 13:23:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :