کاجول ہالی وڈ فلم ’’انکریڈیبلز 2‘‘ کے ہندی ورژن کی تشہیر کے دوران مال میں پھسل گئیں

جمعہ 22 جون 2018 13:29

کاجول ہالی وڈ فلم ’’انکریڈیبلز 2‘‘ کے ہندی ورژن کی تشہیر کے دوران مال میں پھسل گئیں
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول ہالی وڈ فلم ’’انکریڈیبلز 2‘‘ کے ہندی ورژن کی تشہیر کے دوران پھسل گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول ان دنوں ہالی وڈ فلم’’انکریڈیبلز 2‘‘ کے ہندی ورژن کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں انہوں نے ہیلن پر یعنی ایلاسٹی گرل کے کردار کے لئے وائس اوور کیا ہے، کاجول حال ہی میں ممبئی مال میں ایک تقریب میں فلم کی تشہیر کے لئے جا رہی تھیں کہ مال میں پھسل گئیں لیکن اس دوران انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی اور ان کے ساتھ موجود باڈی گارڈز نے ان کی مدد کی۔ کاجول فلم ’’ایلا ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

وقت اشاعت : 22/06/2018 - 13:29:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :