فلم ریس 3 کی کامیابی پر مداحوں اور فلم بینوں کا شکرگزار ہوں، سلمان خان

جمعہ 22 جون 2018 18:58

فلم ریس 3 کی کامیابی پر مداحوں اور فلم بینوں کا شکرگزار ہوں، سلمان خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ فلم ریس 3 کی کامیابی پر مداحوں اور فلم بینوں کے شکرگزار ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ایکشن فلم ریس 3 کی کامیابی پر مداحوں اور فلم بینوں کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام لوگوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے تھیٹر جا کر فلم دیکھی ہے اور فلم کے لئے کی گئی پوری ٹیم کی کوششوں کو پسند کیا ہے، خدا آپ کو خوش رکھے اور سکھی رہو، فلم کو پسند کرتے رہیں۔۔

وقت اشاعت : 22/06/2018 - 18:58:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :