محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرونگی ، مہوش حیات نے تصدیق کردی

جمعہ 22 جون 2018 21:19

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرونگی ، مہوش حیات نے تصدیق کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) اداکارہ مہوش حیات نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی زندگی پر بننیوالی فلم میں مرکزی کردار نبھانے کی تصدیق کردی۔رواں برس کی ابتدا میں سوشل میڈیا پر سابق پاکستانی وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر فلم بنائے جانے کی خبر گردش کررہی تھی جب کہ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ فلم میں اداکارہ مہوش حیات بے نظیر بھٹو کا مرکزی کردار اداکریں گی تاہم مہوش حیات نے ان خبروں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیاتھا تاہم اب انہوں نے ان خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ایک لمبی چوڑی پوسٹ کی جس میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا ’’ا?ج بے نظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہ ہے اور یہ بہترین وقت ہے ان کی غیر معمولی کامیابیوں پر نظر ڈالنے کا، میں کبھی بھی سیاسی شخصیت نہیں رہی لیکن اس بات سے انکاری بھی نہیں کہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں خواتین کے حقوق اور برابری کے لیے بہت کوشش کی ہے۔

ایک وقت تھا جب انہوں نے خواتین کو یقین دلایا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ انہوں نے ہمیں امید دی اور احساس دلایا کہ ستاروں تک پہنچاجاسکتا ہے، مجھے موقع ملا ہے ان کی زندگی کے بارے میں مزید جاننے کا۔ مہوش حیات نے مزید لکھا بے نظیر بھٹو واقعی میں بہترین خاتون تھیں اور میں جلد ان کی زندگی کی کہانی کو پیش کروں گی۔‘‘۔
وقت اشاعت : 22/06/2018 - 21:19:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :