کسی سے محبت کرنا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے ،ْرنبیر کپور

محبت میں آپ کو ہر چیز اچھی لگنے لگتی ہے اور پانی بھی شربت لگنے لگتا ہے ،ْانٹر ویو

ہفتہ 23 جون 2018 12:02

کسی سے محبت کرنا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے ،ْرنبیر کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے کہاہے کہ کسی سے محبت کرنا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے۔فلم نقاد اور صحافی انوپما چوپڑہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس سوال کے جواب میں رنبیر کا کہنا تھا کہ کسی سے محبت کرنا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے اور آپ کو ہر چیز اچھی لگنے لگتی ہے اور تو اور پانی بھی شربت لگنے لگتا ہے۔

(جاری ہے)

انوپما کا کہنا تھا کہ آپ اکثر مختلف لوگوں کے ساتھ محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں اس سے محبت کرنے کا فن متاثر تو نہیں ہوتا جواب میں رنبیر کا کہنا تھا کہ یہ فن اور نکھرتا ہے۔یاد رہے کہ دیپکا پاڈوکون اب رنبیر کپور کی خاص دوست سے اچھی دوست بن چکی ہیں اور اب وہ رنویر سنگھ کی خاص دوست ہیں۔ رنبیر اس وقت اپنی فلم سنجو کے زبردست پروموشن میں لگے ہوئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں فلسماز راجکمار ہیرانی نے سنجے دت کی زندگی کے ہر اس پہلو کو دکھانے کی کوشش کی ہے جو شاید ہر کوئی بتانے یا دکھانے کی جرت نہ کر سکے۔
وقت اشاعت : 23/06/2018 - 12:02:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :