دی راک‘کی ایکشن سے بھرپور نئی ایڈنچر تھرلر فلم’ اسکائی اسکریپر‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں

تھرلر فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 13جولائی کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچائے گی ،ْ رپورٹ

ہفتہ 23 جون 2018 12:02

دی راک‘کی ایکشن سے بھرپور نئی ایڈنچر تھرلر فلم’ اسکائی اسکریپر‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) نامور ریسلر اور ہالی وڈکے سپر اسٹارڈیوین جانسن المعروف’ دی راک‘کی ایکشن سے بھرپور نئی ایڈنچر تھرلر فلم’ اسکائی اسکریپر‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روسن مارشل تھربرکی ہدایتکاری میں بننے والی ا س ڈرامہ فلم کی کہانی سابق ایف بی آئی اہلکار اور ریسکیو ٹیم کے کارکنان پر مبنی ہے جن کا مشن دنیا کی بلندو بالا اور مشہور عمارتوں کی سیکیورٹی پر نظر رکھنا اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ،ْایک روز چین کی محفوظ ترین اور بلند عمارت میں آگ بھڑک اٴْٹھتی ہے جس نے بڑے پیمانے پر لوگ عمارت کے اندر پھنس جاتے ہیں۔

اس واقعہ کے بعد سیکیورٹی ٹیم اور ایف بی آئی اہلکار فوری کاروائی کرتے ہوئے نذرِ آتش ہونے والی عمارت سے لوگوں کو زندہ نکالنے کے لئے تمام رکاوٹوں کو راستے سے ہٹاتے ہوئے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں اوراپنی جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایکشن سے بھرپوراس سنسنی خیز فلم میں ڈیوین جانسن مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں نیو کیمبل،رونلڈ مولر، پیبلو شرائبر،برائن مین ، نوہا ٹیلراورہانا کوئن وین سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔لیجنڈنری پکچر ز کی تیار کردہ یہ تھرلر فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 13جولائی کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچائے گی ۔

وقت اشاعت : 23/06/2018 - 12:02:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :