گلوکارحامد علی بیلا کی برسی 27جون کو منائی جائیگی

ہفتہ 23 جون 2018 13:34

گلوکارحامد علی بیلا کی برسی 27جون کو منائی جائیگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) صوفیانہ کلام سے شہرت حاصل کرنے والے نامور گلوکارحامد علی بیلا کی17ویں برسی 27جون بروز بدھ کو منائی جائیگی۔

(جاری ہے)

حامد علی بیلا نے گائیکی کے میدان میں صوفیانہ کلام سے شہرت حاصل کی مگر ان کی وجہ شہرت ’’مائیں نی میں کنوں آکھاں درد وچھوڑے دا ہال نی ‘‘ بنی۔ان کی گائی ہوئی کافی کو دوسرے گلوکاروں نے بھی کاپی کیا۔ حامد علی بیلا 27جون کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔

وقت اشاعت : 23/06/2018 - 13:34:37