گلوکارہ علی ظفر ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کی ریلیز سے قبل ہی زخمی،

ڈاکٹر نے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیدیا

ہفتہ 23 جون 2018 14:02

گلوکارہ علی ظفر ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کی ریلیز سے قبل ہی زخمی،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) اداکارہ و گلوکارہ علی ظفر ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کی ریلیز سے قبل ہی زخمی،ڈاکٹر نے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا۔ مقامی ہوٹل میں فلم کی پروموشن کے سلسلے میں سیڑھیوں نے گر کر زخمی ہوگئے تھے ان کے دائیں پائوں میں موچ آگئی۔

(جاری ہے)

جس کی بعد ان کو جوہر ٹائون میں ایک نجی کلینک پر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کرنے کے بعد ان کو مکمل طور چھ ہفتے کیلئے آرام کا مشورہ دیا ہے۔یاد رہے علی ظفر آج اپنے پہلی پاکستانی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور وہ مایا علی کے ساتھ فلم کی پروموش کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں کے چکر بھی لگا رہے ہیں۔ان کی عدم موجودگی میں فلم کا بزنس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

وقت اشاعت : 23/06/2018 - 14:02:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :