ششانک کھیتن کے فلم ’’رن بھومی‘‘ کے لئے رانا ڈگو بتی سے رابطے

ہفتہ 23 جون 2018 14:50

ششانک کھیتن کے فلم ’’رن بھومی‘‘ کے لئے رانا ڈگو بتی سے رابطے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) بالی وڈ ہدایتکار ششانک کھیتن نے اداکار رانا ڈگو بتی سے فلم ’’رن بھومی‘‘ کے لئے رابطے بڑھا لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ششانک کھیتن کی نئی فلم ’’رن بھومی ‘‘ میں اداکار ورون دھون مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ فلم کے لئے اداکار رانا ڈگو بتی سے بھی رابطے کئے گئے ہیں لیکن اس حوالے سے ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ہدایتکار ششانک کھیتن کا کہنا ہے کہ وہ فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات سے جلد آگاہ کریں گے اور فلم کی کاسٹ اور سکرپٹ پر کام مکمل ہونے کے بعد ہی اس بارے میں بات کریں گے لیکن ابھی وہ فلم ’’دھڑک ‘‘ پر کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اداکار ورون دھون ان دنوں فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’کلنک‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔
وقت اشاعت : 23/06/2018 - 14:50:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :