’سنجو‘ کے کردار کیلئے رنبیر پہلی پسند نہیں تھے،پروڈیوسٹر ودھوونود چوپڑا

دوران شوٹنگ رنبیر کی اداکاری کو دیکھ کر اپنے الفاظ واپس لیے،انٹرویو

ہفتہ 23 جون 2018 18:28

’سنجو‘ کے کردار کیلئے رنبیر پہلی پسند نہیں تھے،پروڈیوسٹر ودھوونود چوپڑا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کے لیے رنبیر کپور فلمساز کی پہلی پسند نہیں تھے۔۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے فلم کے مرکزی کردار کیلئے رنبیر کپور کو کاسٹ کرنے کا کہا تو میں بالکل خوش نہیں تھا کیوں کہ میں رنویر سنگھ کو اس کردار کے لیے سوچ رہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے لگا کہ رنویر میں اس کردار کو نبھانے کی قابلت موجود ہے اور وہ اداکاری کیساتھ ساتھ سنجے کے روپ میں بھی جاندار نظر آئیں گے لیکن راجکمار ہیرانی رنبیر کو ہی کاسٹ کرنے پر بضد رہے۔پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ جب ہم نے شوٹنگ شروع کی اور رنبیر کی اداکاری اور روپ کو دیکھا تو مجھے اپنے الفاظ واپس لینے پڑے کیوں وہ کردار اور سنجے دت کی روح میں ڈھل چکے تھے۔دوسری جانب رنبیر کپور کا پروڈیوسر کے جواب میں کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتا انہوں نے کیا کہا ہے لیکن مجھے اس بات کا کوئی دکھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’سنجو‘ میں کام کرنے پر بہت خوش ہوں کیوں کہ ہر اداکار کی زندگی میں ایک ایسی فلم آتی ہے جس سے وہ بہت کچھ سیکھتا ہے اور میری زندگی کی یہی فلم ہے۔
وقت اشاعت : 23/06/2018 - 18:28:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :