شادی جب ہو گی تو ہوگی‘امریکی گلوکاراپنی محبوبہ پریانکاسے ملنے ممبئی پہنچ گیا
35سالہ پریانکا چوپڑا نے اپنے امریکی دوست25 گلوکار نک جونس کو اپنی والدہ اور بھائی سے بھی ملوایا نک جونس اور پریانکا چوپڑا کے تعلقات اب کھل کر سامنے آگئے، دونوں نے ممبئی میں ایک ساتھ وقت گزارا جوڑا جلد شادی کرنے کی کوشش میں ہے‘بھارتی و امریکی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری
اتوار 24 جون 2018 11:30
(جاری ہے)
جہاں گزشتہ ماہ پریانکا چوپڑا نے نکس جونس کے خاندان میں ہونے والی ایک شادی میں شرکت کی تھی، اب وہیں امریکی گلوکار اپنی بھارتی محبوبہ سے ملنے ممبئی آ پہنچے ہیں۔
35 سالہ پریانکا چوپڑا نے اپنے 25 سالہ دوست امریکی گلوکار نک جونس کو اپنی والدہ مدھو چوپڑا اور بھائی سدھارتھ چوپڑا سے بھی ملوایا۔ہم بعد ازاں اس ویڈیو کو ہٹا لیا گیا۔ نک جونس اور پریانکا چوپڑا کے تعلقات اب کھل کر سامنے آگئے، دونوں نے ممبئی میں ایک ساتھ اچھا وقت گزارا۔نک جونس کے ممبئی آنے اور پریانکا چوپڑا کی والدہ اور بھائی سے ملاقات کے بعد بھارتی و امریکی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر اس بات کی چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں کہ جوڑا جلد سے جلد شادی کرنے کی کوشش میں ہے۔تاہم تاحال دونوں کی جانب سے شادی کی کوئی بات نہیں کی گئی، تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ کچھ عرصے میں دونوں کے تعلقات شادی کی سطح تک پہنچ جائیں گے۔خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس 2017 میں پہلی بار کانز کے ’میٹ گالا‘ پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے امریکی ڈرامے ’کوانٹیکو‘ اور ہولی وڈ فلم ’بے واچ‘ میں کام کرنے کے لیے امریکا میں رہائش کے دوران ان دونوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔تاہم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ان دونوں کو تواتر کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ماضی میں پریانکا چوپڑا متعدد انٹرویوز میں کسی سے محبت کے اعتراف سمیت جلد سے جلد شادی کرنے اور ڈھیر سارے بچے پیدا کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں، تاہم اداکارہ نے کبھی بھی کسی شخص کا نام نہیں بتایا۔اب خیال کیا جا رہا ہے کہ ماضی میں پریانکا چوپڑا جس شخص سے محبت کی باتیں کرتی رہی ہیں وہ ممکنہ طور پر نک جونس ہی ہوں گے۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Abid Kashmiri
Heer
Meaghan Martin
Salman Khan
Ragini
Clint Eastwood
Rechal Khan
Kevin Bacon
Sangeeta
Moin Akhter
Chunky Pandey
Irfan Khoosat
Showbiz News In Urdu
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی 28اپریل کومنائی جائے گی
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
آج کل کے ڈراموں میں رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے،نعمان اعجاز
-
بشریٰ انصاری کے دوسرے شوہر کی پہلی شادی اینکر فرح سعدیہ سے ہوئی تھی ،ڈاکٹرعمرعادل
-
شاہ رخ خان کی ڈان کے روپ میں واپسی
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
مجھے جلدی شادی کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہی: سدرہ نیازی