ایک وقت تھاجب آئیفا ایوارڈ کو مکمل میرٹ کی خلاف ورزی قرار دیتا تھا، انیل کپور

اتوار 24 جون 2018 12:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا کہ ایک وقت تھاجب وہ آئیفا ایوارڈ کو مکمل میرٹ کی خلاف ورزی قرار دیتے تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار انیل کپور نے ہفتہ کو آئیفا راکس کی قتریب سے قبل میڈیا سے گفتگو میں اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب لندن میں پہلے آئیفا ایوارڈز منعقد ہوئے جس میں میری 2فلموں کے لئے نامزدگی کی گئی لیکن میں نے تقریب میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ میرا خیال تھا کہ آئیفا ایوارڈز مکمل میرٹ پر نہیں دیئے جاتے اس لئے میں شرکت نہیں کر رہا اور میرا خیال تھا کہ اگر میں نہ گیا تو مجھے یقیناً ایوارڈ نہیں دیں گے لیکن میں نہیں گیا اور مجھے اس میں 2ایوارڈ دیئے گئے جس کے بعد میرے خیالات میں تبدیلی آگئی۔

انہوں نے کہا کہ آئیفا ایوارڈز ایمانداری، دیانتداری اور جشن کا خلاصہ ہے جو فلم انڈسٹری کے کام اور خدمات کا اعتراف ہے اور اس کی کوئی قیمت نہیں۔ انیل کپور فلم ’’فنے خان‘‘ اور اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ میں دکھائی دیں گے
وقت اشاعت : 24/06/2018 - 12:10:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :