عید پر فلموں کی کامیابی خوش آئند‘ آنیوالے دنوں میں فلمی اسٹوڈیوز میں مزید رونق آئے گی‘ریمبو

اتوار 24 جون 2018 13:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) اداکار ریمبو نے کہا ہے کہ عید پر پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے امید ہے فلمی اسٹوڈیوز پھر سے آباد ہوجائیں گے‘ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کر رہے ہیں آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری پائوں پر کھڑی ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریمبو نے کہا کہ پاکستانی فلموں کا معیار بڑھا ہے اور اس کا ثبوت عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے تمام فنکار محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور اچھی نئی فلمیں بنائی جا رہی ہیں یقینا آنے والے دنوں میں پاکستان فلم انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ پہلے کی طرح فلمی اسٹوڈیوز میں بھی رونق آئے گی ۔

وقت اشاعت : 24/06/2018 - 13:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :