پریانکا کے ٹوئٹر مداحوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی

اتوار 24 جون 2018 13:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی سماجی میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 2 کروڑ29 لاکھ سے زائد تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اداکارہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑا سماجی رابطے پر مداحوں کی تعداد بڑھنے پر انتہائی خوش ہیں۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پریانکا ٹویٹر پر دو کروڑ سے زائد مداح بنانے والی بالی ووڈ کی پہلی اداکارہ ہیں۔ اداکارہ ان دنوں اپنے کئی نئے پراجیکٹس میں مصروف ہیں۔

وقت اشاعت : 24/06/2018 - 13:30:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :