ہالی ووڈ‘ ایڈونچر تھرلر فلم اسکائی اسکریپر کی نئی جھلکیاں جاری

اتوار 24 جون 2018 13:30

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) نامور ریسلر اور ہالی وڈکے سپر اسٹارڈیوین جانسن المعروف دی راک کی ایکشن سے بھرپور نئی ایڈونچر تھرلر فلم اسکائی اسکریپر کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

روسن مارشل تھربرکی ہدایت کاری میں بننے والی ا س ڈرامہ فلم کی کہانی سابق ایف بی آئی اہلکار اور ریسکیو ٹیم کے کارکنان پر مبنی ہے جن کا مشن دنیا کی بلندو بالا اور مشہور عمارتوں کی سیکورٹی پر نظر رکھنا اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ۔

ایکشن سے بھرپوراس سنسنی خیز فلم میں ڈیوین جانسن مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں نیو کیمبل،رونلڈ مولر، پیبلو شرائبر،برائن مین ، نوہا ٹیلراورہانا کوئن وین سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 13جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 24/06/2018 - 13:30:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :