شاہ رخ خان امریکا میں فلم ’’زیرو ‘‘ کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد ممبئی واپس پہنچ گئے

پیر 25 جون 2018 12:17

شاہ رخ خان امریکا میں فلم ’’زیرو ‘‘ کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد ممبئی واپس پہنچ گئے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان فلم ’’زیرو ‘‘ کی امریکا میں عکسبندی مکمل کرنے کے بعد ممبئی واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے اداکارہ انوشکا شرما کے ہمراہ فلم ’’زیرو ‘‘ کی امریکا کی جنوب مشرقی ریاست الاباما ‘‘ میں سپیس اینڈ راکٹ سنٹر میں حال ہی میں عکسبندی مکمل کی جس کے بعد شاہ رخ خان اتوار کی رات کو ممبئی واپس پہنچ گئے، اس موقع پر انہوں نے کالے رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز اور سن گلاسز پہن رکھی تھی۔ ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم ’’زیرو ‘‘ میں اداکارہ کترینہ کیف بھی شامل ہیں، فلم رواں سال 21دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 25/06/2018 - 12:17:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :