زندگی آپ کو ایسا سبق دیتی ہے دوست اور دوست نما دشمن کا پتہ چل جاتا ہے ‘ علی ظفر

منہ پھٹ قسم کے لوگ اچھے لگتے ہیں جو منافقت نہیں کرتے بلکہ سچی بات منہ پر کہہ دیتے ہیں

پیر 25 جون 2018 12:58

زندگی آپ کو ایسا سبق دیتی ہے دوست اور دوست نما دشمن کا پتہ چل جاتا ہے ‘ علی ظفر
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ زندگی انسان کو ایسا سبق دیتی ہے کہ آپ کو خود ہی احساس ہو جاتا ہے کہ آپ کے دوست کون ہیں اور دوست نما دشمن کون ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے اپنے کریئر کا آغاز لاہور سے کیا اور میری جس طرح حوصلہ افزائی کی گئی اس کو میں کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتا ،یہ حقیقت ہے کہ اہل لاہور میں بسنے والے لوگوں کے دل بڑے ہوتے ہیں اور میں نے اپنا جو بھی پراجیکٹ یہاں سے شروع کیا ہے تو اس میںمجھے زندہ دلان لاہور کی بہت زیادہ سپورٹ رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے کہا کہ انسان کو زندگی میں بعض مرتبہ ایسا ایسا سبق ملتا ہے جو اس کو بتا دیتا ہے کہ اسکے اصل دوست کون ہیں اور وہ کون ہیں جو دوست بن کر دشمنی کررہے ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے منہ پھٹ قسم کے لوگ اچھے لگتے ہیں جو منافقت نہیں کرتے اور سچی بات منہ پر کہہ دیتے ہیں ، خوشامدی اور منافق قسم کے لوگوں سے کوسوں دور رہتا ہوں ۔
وقت اشاعت : 25/06/2018 - 12:58:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :