میرے کیرئیر کا بہترین وقت شروع ہو گیا، ارجن کپور

پیر 25 جون 2018 13:05

میرے کیرئیر کا بہترین وقت شروع ہو گیا، ارجن کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ ان کیکیرئیر کا بہترین وقت شروع ہو گیا ہے اور انہیں پختہ کردار مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجن کپور نے کہا ہے کہ فلم ’’پانی پت‘‘ میں اشوتوش گواریکر کے ساتھ مل کر کام کرنے پر بہت خوش ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ یہ میرے کیرئیر کا بہترین وقت ہے۔ ارجن کپور نے حال ہی میں ویپل شا کی فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کی عکبسندی مکمل کی اور راج کمار گپتا کی فلم ’’انڈیاموسٹ وانٹڈ‘‘ کی عکبسندی جلد شروع کریں گے۔ ’’نمستے انگلینڈ‘‘ 19اکتوبر اور ’’سندیپ اور پنکی فرار‘‘یکم مارچ2019ء میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 25/06/2018 - 13:05:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :