کبھی کسی کی کامیابیوں سے حسد نہیں کی ،

جونیئرز کی رہنمائی کرتا ہوں‘قوی خان ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کرتا ہوں اور خدا کاشکر ہے میرا کردار عوامی حلقوں میں پسند کیا جاتا ہے

جمعرات 5 جولائی 2018 13:10

کبھی کسی کی کامیابیوں سے حسد نہیں کی ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ کبھی کسی کی کامیابیوں سے حسد نہیں کی بلکہ جونیئرز کی رہنمائی کرتا ہوں ، شوبز میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے مجھے ایک وقت لگا مگر خدا کاشکر ہے کہ آج میری اداکاری کے چرچے ہر جگہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے بے شمار ڈرامہ سیریل میں کام کیا اور میرے پرستاروںنے میری بھرپور پذیرائی بھی کی ۔

ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کرتا ہوں اور خدا کاشکر ہے کہ میرا کردار عوامی حلقوں میں پسند کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صرف سچ بولتا ہوں اور خلوص سے ہر ایک کے لئے جہاں تک بھی ممکن ہو سکے مدد کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور کسی کی کامیابیوں سے کبھی حسد نہیں کی اور شاید یہی وجہ ہے کہ خدا کی ذات مجھے بھی کامیابیوں سے نواز رہی ہے ۔
وقت اشاعت : 05/07/2018 - 13:10:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :