رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی انکے کیریئر کی پہلی فلم بن گئی

’سنجو‘ نے 7 دن کی کمائی میں عامر خان کی ’تھری ایڈیٹس‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ہفتہ 7 جولائی 2018 12:38

رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی انکے کیریئر کی پہلی فلم بن گئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی ان کے کیریئر کی پہلی فلم بن گئی۔رنبیر کی ’سنجو‘ نے 7 دن کی کمائی میں عامر خان کی ’تھری ایڈیٹس‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے 7 روز میں 202 کروڑ 47 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا۔

(جاری ہے)

فلم نے پہلے روز 34 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے، دوسرے روز38 کروڑ 60 لاکھ روپے، تیسرے روز 46 کروڑ 71 لاکھ روپے، چوتھے روز 25 کروڑ 35 لاکھ روپے، پانچویں روز 22 کروڑ 10 لاکھ روپے، چھٹے روز 18 کروڑ 90 لاکھ روپے اور ساتویں روز 16 کروڑ 10 لاکھ روپے کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 202 کروڑ 51 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کی ہے۔

فلم ’سنجو‘ کے شوز بھارت سمیت دنیا بھر میں کامیابی سے ہائوس فل جارہے ہیں جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ فلم جلد ہی 300 کروڑ کا ہندسہ بھی عبور کرلے گی۔
وقت اشاعت : 07/07/2018 - 12:38:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :