شاہ رخ کے بعد سلمان خان کو بھی فارم ہاؤس پر محکمہ جنگلات کا نوٹس

اتوار 8 جولائی 2018 14:00

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بعد سلمان خان کو بھی پرتعیش فارم ہاؤس پر نوٹس جاری ہوگیا۔سلمان خان کا ’پان ویل فارم ہاؤس‘ ممبئی سے دور پر فضا مقام پر بنا ہوا ہے جہاں وہ سالگرہ کی تقریبات کے ساتھ ساتھ چھٹیاں بھی مناتے ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان خان کے اس پر تعیش فارم ہاؤس پر ریاستی حکومت کے محکمہ جنگلات نے پورے خاندان کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں فارم ہاؤس کے اندر تعمیراتی کام میں ماحولیات کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 جون 2018 کو جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پان ویل فارم ہاؤس میں 11 تعمیرات کی گئی ہیں جن میں ماحولیاتی قوانین کا خیال نہیں رکھا گیا۔نوٹس میں خان فیملی کو 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے اور جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں پوری فیملی کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 08/07/2018 - 14:00:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :