پریانکا چوپڑا تین سال کے بعد فلم ’’دی سکائے از پنک‘‘ میں فرحان اختر کے ساتھ نظر آئیں گی

منگل 10 جولائی 2018 14:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا تین سال کے بعد فلم ’’دی سکائے از پنک‘‘ میں فرحان اختر کے ساتھ نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شونالی باس ان دنوں عائشہ چوہدری کی زندگی پر بننے والی فلم ’’دی سکائے از پنک‘‘ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں، فلم میں زائرہ وسیم عائشہ چوہدری جبکہ پریانکا چوپڑا اور فرحان اختر ان کے والدین کا کردار ادا کریں گے۔ فلم کی عکسبندی آئندہ ماہ شروع کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 10/07/2018 - 14:00:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :