پگڑی میری پہچان ہے اور میں اپنی پہچان کے بغیر میں کچھ نہیں ہوں، دلجیت دوسنج

منگل 10 جولائی 2018 14:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار و پنجابی گلوکاردلجیت دوسنج نے کہا ہے پگڑی میری پہچان ہے اور میں اپنی پہچان کے بغیر میں کچھ نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دلجیت دوسنج سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ فلموں کے انتخاب کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں میں اس معاملے مین احتیاط برتتا ہوں اور جہاں مجھے لگتا ہے کہ کردار میرے لئے مناسب نہیں ہے وہ میں نہیں کرتا۔

انہوں نے اپنی پگڑی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پگڑی میری پہچان ہے اور میں اپنی پہچان کے بغیر میں کچھ نہیں ہوںاور متعدد فلم سازوں نے مجھے فلموں کی پیش کش کی لیکن ان کی ڈیماند تھی کہ میں پگڑی اتارو جو میرے لئے ممکن نہیں تھا۔ دلجیت ان دنون فلم ’’سورما‘‘ پر کام کر رہے ہیں جوجلد ہی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 10/07/2018 - 14:00:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :