کیریئر کے آغاز میں سینما کے ان پہلوئوں کو اجاگر کرنا چاہتا تھا جو کسی نے نہیں کیا، ورون دھون

منگل 10 جولائی 2018 14:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ فلمی کیریئر کے آغاز میں سینما کے ان پہلوئوں کو اجاگر کرنا چاہتا تھا جو کسی نے نہیں کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے سوالات و جوابات کے سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب انہوں نے اداکاری کو بطور کیریئر اپنایا تومیں ابتداء میں صرف اداکاری کرنا چاہتا تھا، ایسی چیزیں کرنا چاہتا تھا جو کسی نے نہیں کیں سینما کے ان پہلوئوں کو اجاگر کرنا چاہتا تھا جو کسی نے نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کامیڈی اداکاری کرنا بہت مشکل کام ہے، مجھے اس کے لئے کوشش کرنا ہے۔ ورون دھون فلم ’’کلنک‘‘ اور سوئی دھاگہ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

وقت اشاعت : 10/07/2018 - 14:00:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :