اکشے کمار کی کامیڈی فلم سیریز ہاس فل کی چوتھی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا

منگل 10 جولائی 2018 19:20

اکشے کمار کی کامیڈی فلم سیریز ہاس فل کی چوتھی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) بولی وڈ اداکار اکشے کمار کی کامیڈی فلم سیریز ہاس فل کی چوتھی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا۔اداکار نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ انہوں نے بوبی دیول اور ریتیش دیش مکھ کے ساتھ اس فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔اکشے نے اس ٹویٹ کے ساتھ اپنی، بوبی دیول اور ریتیش دیش مکھ کی تصویر بھی شیئر کی۔یاد رہے کہ اکشے اور ریتیش تو اس سیریز کی تمام فلموں کا حصہ رہے جبکہ بوبی دیول کی یہ پہلی ہاس فل فلم ہوگی۔

(جاری ہے)

اس فلم میں کریتی سنن اور جونی لیور بھی کام کرتے نظر آئیں گے، جبکہ فلم کی ہدایات ساجد خان دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ ساجد خان نے اس سیریز کی پہلی دو فلموں کی ہدایات بھی دی، تاہم تیسری فلم کی ہدایت کاری ساجد فرحاد نے کی تھی۔ہاوس فل 1 2010 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اکشے کمار، ریتیش دیش مکھ، ارجن رامپال، دپیکا پڈوکون، لارا دتتا اور بومن ایرانی نے اہم کردار ادا کیے۔جبکہ ہاس فل 2 2012 میں سامنے آئی۔ اس فلم میں اکشے اور ریتیش کے ساتھ جون ابراہم، آسن، جیکولین فرنینڈز، زرین خان، رشی کپور رندھیر کپور اور متھن چکراورتی نظر آئے۔
وقت اشاعت : 10/07/2018 - 19:20:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :