ماہاکشے چکراورتی اور مدالسا شرما شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بدھ 11 جولائی 2018 14:31

ماہاکشے چکراورتی اور مدالسا شرما شادی کے بندھن میں بندھ گئے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار ماہاکشے چکرابورتی اور مدالسا شرما شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار متھن چکراورتی کے بیٹے ماہاکشے چکراورتی اور مدالسا شرما کی شادی گزشتہ ہفتے طے پائی تھی لیکن پولیس کیس کی تحقیقات کے باعث شادی منسوخ ہو گئی جبکہ ممبئی کی عدالت نے ماہاکشے چکراورتی اور ان کی ماں یوگیتا بالی کی گرفتاری سے عبوری رہائی سے انکار کر دیا جس کے بعد دونوں دہلی ہائی کورٹ گئے جہاں سپیشل جج اشوتوش کمار نے انہیں پیشگی ضمانت پر رہا کر دیا جس کے بعد ماہاکشے چکرورتی اور مدالسا شرما شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

وقت اشاعت : 11/07/2018 - 14:31:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :