نورا فتیحی ہارر کامیڈی فلم ’’سٹری ‘‘ کے سپیشل گانے میں دکھائی دیں گی

جمعرات 12 جولائی 2018 12:34

نورا فتیحی ہارر کامیڈی فلم ’’سٹری ‘‘ کے سپیشل گانے میں دکھائی دیں گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ نورا فتیحی ہارر کامیڈی فلم ’’سٹری ‘‘ کے سپیشل گانے میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نورا فتیحی فلم ’’ستیہ میو جیتہ ‘‘ میں سپیشل گانا ’’دلبر ‘‘ کے بعد اب ہدایتکار امر کوشک کی ہارر کامیڈی فلم’’سٹری ‘‘ کے سپیشل گانے میں بھی دکھائی دیں گی جس میں ان کے ساتھ اداکار راج کمار رائو بھی ڈانس کریں گے جبکہ یہ گانا ایک مزاحیہ گانا ہو گا، فلم میں اداکار راج کمار رائو کے ساتھ اداکارہ شردھا کپور مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، فلم رواں سال 31اگست کو ریلیزکی جائے گی۔

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 12:34:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :