سنجے دت کی آپ بیتی آئندہ سال 29جولائی کو شائع کی جائے گی

سنجے دت کی آپ بیتی آئندہ سال 29جولائی کو شائع کی جائے گی

جمعرات جولائی 12:34 pm
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت کی آپ بیتی آئندہ سال 29جولائی کو شائع کی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنجے دت کی زندگی پر فلم ’’سنجو‘‘ کے بعد اب ان کی آپ بیتی آئندہ سال 29جولائی کو ان کی 60ویں سالگرہ پر شائع کی جائے گی جس میں سنجے دت کی پیشہ وارانہ کامیابیاں، اتار چڑھائو سے متعلق بیان کیا جائے گا جبکہ یہ کتاب امریکی کمپنی ہارپر کولنز شائع کرے گی۔

(خبر جاری ہے)

اس سلسلے میں اداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہمیں نے اتار چڑھائو، خوشی اور غمی سے بھرپور زندگی گزاری

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

ہے اور میری زندگی کی متعدد کہانیاں ابھی بتانا باقی ہیں جنہیں میں نے اس سے قبل کبھی بیان نہیںکیں،انہیں ہر جگہ پڑھنے والوں کے ساتھ اپنے جذبات اور یادیں تازہ کرنے کا انتظار ہے۔ سنجے دت فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر3‘‘ اور’’کلنک‘‘ میں دکھائی دیں گے۔