والدہ کی وفات کے صدمے سے کام نے مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ اور ہمت دی، جھانوی کپور

والدہ کی وفات کے صدمے سے کام نے مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ اور ہمت دی، جھانوی کپور

جمعرات جولائی 1:05 pm
ممبئی۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ والدہ کی وفات کے صدمے سے میرے کام نے مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ اور ہمت دی۔

(خبر جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ فلم ’’دھڑک‘‘ مراٹھی فلم ’’سیرت‘‘ پر مبنی ہے اور یہ فلم دیکھتے ہوئے میں کرداروں کے ساتھ بہت زیادہ منسلک ہو گئی اور ان سے محبت ہو گئی خاص طور پر فلم کے کلائیمیکس نے

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

مجھ پر بہت گہرا اثر چھوڑا جس کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’’دھڑک‘‘ کی عکسبندی کے دوران والدہ سری دیوی کی وفات کے صدمے سے باہر آنے میں میرے کام نے بہت ہمت اور حوصلہ دیا اور اس وقت میں صرف کام کرنا چاہتی تھی کیونکہ صرف کام ہی تھا جس نے مجھے مجھے اس صدمے سے باہر نکالا اور مجھے آگے بڑھنے کی ہمت اور حوصلہ دیا۔ فلم ’’دھڑک‘‘ 20جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔