آنند ایل رائے نے شاہ رخ خان کو بہترین انسان اور جادوئی اداکار قرار دے دیا

آنند ایل رائے نے شاہ رخ خان کو بہترین انسان اور جادوئی اداکار قرار دے دیا

جمعرات جولائی 1:05 pm
ممبئی۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) بالی وڈ ہدایتکار آنند ایل رائے نے اداکار شاہ رخ خان کو بہترین انسان اور جادوئی اداکار قرار دے دیا۔

(خبر جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار آنند ایل رائے نے ٹویٹر پر فلم ’’زیرو‘‘ سے اداکار شاہ رخ خان کے کردار کے کارٹون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

نہیں جانتے کہ اداکار شاہ رخ خان بہترین انسان ہیں یا جادوئی اداکار ہیں جو میرے چہرے پر مسکراہٹ اور سیٹ پر خوشی بکھیر دیتے ہیں، فلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی کا ہر لمحہ پر لطف ہے۔ فلم ’’زیرو ‘‘ میں شاہ رخ خان اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما کے ساتھ دکھائی دیں گے، فلم رواں سال 21دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔