فلم ’’جیک پاٹ ‘‘ کی کامیابی سے نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ‘فلمسٹار ثناء ..

فلم ’’جیک پاٹ ‘‘ کی کامیابی سے نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ‘فلمسٹار ثناء

جمعرات جولائی 1:30 pm
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ فلم ’’جیک پاٹ ‘‘ کی کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ فلم بین اچھی اور معیاری فلمیں دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں ،اس فلم کی کامیابی سے نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں میرے ساتھ جاوید شیخ اور نئی کاسٹ نے بڑی عمدگی سے اپنے اپنے کردار ادا کیے ہیں اور اس فلم میں وہ تمام چیزیں ہیں جو ایک اچھی فلم کا

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

حصہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کی کامیابی نہ صرف میری بلکہ پوری ٹیم کی کامیابی ہے اور خاص طور پر فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کو کریڈٹ جاتا ہے ۔ ثناء نے کہا کہ اس طرح کی فلمیں بنتی رہیں تو پاکستان فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو سکتا ہے ۔