صوبیہ خان اور زارا اکبر کی لندن میں شاندار پرفارمنس

جمعرات 12 جولائی 2018 13:30

صوبیہ خان اور زارا اکبر کی لندن میں شاندار پرفارمنس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء)اداکارہ صوبیہ خان اور زارا اکبر نے لندن میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبیہ خان ، نیہا بلوچ ، گلفام ،آغا ماجد ، سلیم البیلا اور پرویز خان آٹھ جولائی کو اسٹیج ڈرامہ کرنے کے لئے لندن روانہ ہوئے تھے جبکہ اداکارہ زارا اکبر نے انہیں وہاں سے ہی جوائن کیا تھا ۔ گزشتہ روز اسٹیج ڈرامے میں زارا اکبر اور صوبیہ خان نے اپنی خوبصورت رقص پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس پر ہال میں موجود شائقین نے انہیں بھرپور داد دی ۔

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 13:30:53