الحمراء میں اسٹیج ڈراموں کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے خفیہ مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل

جمعرات 12 جولائی 2018 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) الحمراء میں اسٹیج ڈراموں کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے خفیہ مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الحمراء آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطاء محمد خان نے الحمراء مال روڈ اور الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دیں گی ۔ جس کا مقصد الحمراء میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانا ہے ۔

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 13:30:53