مقابلہ باز ی پر یقین نہیںرکھتی معیار کو ترجیح دیتی ہوں‘صائمہ خان

جمعرات 12 جولائی 2018 13:54

مقابلہ باز ی پر یقین نہیںرکھتی معیار کو ترجیح دیتی ہوں‘صائمہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) تھیٹر وفلم کی معروف اداکارہ ورقاصہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ میں اپنے کام سے کام رکھنے والی اداکارہ ہوںاور شوبز میںمیر ا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ،میںمقابلہ بازی پریقین نہیںرکھتی ہوںاورہمیشہ معیار کو ترجیح دیتی ہو ں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہمیشہ اپنے سے جونیئرز کوسپورٹ کیاہے اور کرتی رہوںگی ۔

تھیٹر میںکوئی نمبر ون نہیںہے میری نظر میںسب برابر ہیںاورجونیئر ز کوبھی چاہیے کہ وہ اپنے سے سینئرز کانہ صرف احترام کریں بلکہ ہمیشہ ان سے سیکھنے کی بھی کوشش کیاکریں کیونکہ ہمیشہ جھکنے والے کوہی پھل لگتا ہے ۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے اوربھرپور محنت سے کام میںنکھار لانے کیلئے جدوجہد جاری رکھنی چاہیے۔
وقت اشاعت : 12/07/2018 - 13:54:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :