ماضی میں اداکار اور ہدایتکار کام کو عبادت سمجھ کرکرتے تھے ‘ نادیہ علی

جمعرات 12 جولائی 2018 13:54

ماضی میں اداکار اور ہدایتکار کام کو عبادت سمجھ کرکرتے تھے ‘ نادیہ علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) نامور اداکارہ نادیہ علی نے کہا ہے کہ ماضی میں اداکار اور ہدایتکار اپنے کام کو عبادت سمجھ کرکرتے تھے اور یہی انڈسٹری کا بہترین دور تھا ،پاکستانی فلمیں بھارت کی فلم انڈسٹری سے مقابلہ کرتی تھیں لیکن آج ہم مقابلے کی دوڑ میں ہی شامل نہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اب معیار کے بجائے تعداد اورپسند وناپسند پر توجہ دی جاتی ہے ۔تھیٹر اور فلم کے پرڈیوسروں اورفنکاروں نے گروپ بندیاں کررکھی ہیں اورصرف اپنے من پسندلوگوں کو کاسٹ کیاجاتا ہے ۔جواداکار ہ کسی پر ڈیوسروں سے تعلق قائم کرلے اس کو کام ملتا رہتا ہے ،جن کو کام نہیں آتا وہ بھی بڑی سٹار کہلواتی ہیں اور یہی ہمارے زوال کی اصل وجہ ہے ۔

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 13:54:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :