موسیقی کی کوئی زبان نہیں ہوتی ،

اچھے اور سریلے سر سننے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں‘ عابدہ پروین

جمعرات 12 جولائی 2018 13:54

موسیقی کی کوئی زبان نہیں ہوتی ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) نامور گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ موسیقی کی کوئی زبان نہیں ہوتی اچھے اور سریلے سر سننے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں، ہمارے کئی فوک گلوکاروں کی بیرون ممالک میں بھی بہت ڈیمانڈ ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوک موسیقی پاکستان ہی کی طرح دنیا بھر میں بھی پسند کی جاتی ہے ۔مجھے شروع ہی سے گلوکاری کا بے حد شوق تھا اور خدا نے مجھے اس شعبے میں جس طرح عزت سے نوازا ہے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں بھی لوگ مجھ سے اسی طرح پیار کرتے ہیں جس طرح پاکستان میں کرتے ہیں جو میرے لیے بڑے اعزازکی بات ہے۔

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 13:54:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :