بھارتی فاسٹ بائولر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے ماڈلنگ شروع کردی

بھارتی فاسٹ بائولر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے ماڈلنگ شروع کردی

جمعرات جولائی 1:54 pm
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) اپنے شوہر بھارتی فاسٹ بائولر محمد شامی سے شدید اختلافات اور علیحدگی کے بعد حسین جہاں نے دوبار ہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کردیا ہے۔

(خبر جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ عرصہ قبل محمد شامی کو اپنی اہلیہ کی جانب سے دوسری خواتین سے تعلقات کی بنا پر انتہائی

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان نوبت علیحدگی تک جا پہنچی اور اب حسین جہاں نے ایک مرتبہ پھر شوبز کی دنیا میں واپسی کا فیصلہ کرتے ہوئے فوٹو شوٹ کروایا ہے جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوچکا ہے۔