فلم ’’سنجو‘‘ میں سنجے کی دو سابقہ بیویوں کا معاملہ نہ ہونے سے شا ئقین کی بڑی ..

فلم ’’سنجو‘‘ میں سنجے کی دو سابقہ بیویوں کا معاملہ نہ ہونے سے شا ئقین کی بڑی تعداد ما یوس

جمعرات جولائی 2:50 pm
ممبئی۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) سنجے دت کی سوا نح عمری پر مبنی فلم''سنجو' میں ان کی دو سابقہ بیویوں کا ذکر نہیں کیا گیا۔بھا رتی زرا ئع ابلا غ کے مطا بق فلم سنجو نے جہاں بہترین ادا کاری سے شا ئقین کے دل جیت لئے ہیںوہیں شا ئقین کی بڑی تعداد ما یوس بھی ہو ئی ہے کیونکہ فلم میں سنجیدہ دت کی زندگی کے کچھ اہم پہلوؤں کو ظاہر نہیں کیا گیا۔

(خبر جاری ہے)

یہ ایک حقیقت ہے کہ سنج دت نے زندگی میں تین مرتبہ شا دی کی لیکن فلم میںصرف مانتا، سنجے دت کی موجودہ بیو ی کے کردار کو دکھایا گیا ہے جبکہ فلم میں ان کی دو سابق بیویوں کا ذکر نہیں کیا گیا۔سنجے دت

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

کی دوسری بیوی ریہیا سنجے دت کی سوا نح عمری پر بنا ئی جا نے والی فلم میں یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ فلم میں ان کا ذکر ہی نہیں کیا گیاجبکہسنجے دت کی بیٹی تراشالہ بھی اس فلم سے ناخوشہیں کیونکہ فلم میں سنجے دت کی پہلی بیوی رچی شرما اور بیٹی کا زکر ہی نہیں کیا گیا۔۔فلم کی دیگر کا سٹ میں رنبیر کپو رکے ساتھ پا ریش راول،وکی کوشال،سو نم کپو راور دیا مرزا شا مل ہیں۔