ون پا ئونڈ فش سے شہر ت پا نے وا لے شا ہد نذیر کی (ن) لیگ کیلئے ہم شیر دل، ہم شیر جوان کے ساتھ واپسی

جمعرات 12 جولائی 2018 16:16

لا ہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) ون پا ئونڈ فش گانے سے مقبولیت حاصل کرنے والے شاہد نذیر مسلم لیگ (ن)کے حامی ہیں اور الیکشن 2018 کے سلسلے میں پارٹی کی انتخابی مہم کے لیے انہوں نے خصوصی گانا گایا ہے۔واضح رہے کہ لندن کی ایک مارکیٹ میں مچھلی کی فروخت کے دوران گائے جانے والے گانے 'ون پانڈ فش' نے شاہد نذیر کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیا تھا، بعدازاں ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد دسمبر 2012 میں وہ وطن واپس آئے اور 2013 میں انہوں نے مسلم لیگ (ن))میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

(جاری ہے)

اور اب وہ انتخابی گانے نواز شریف کے ہیں ہم شیر دل، ہم شیر جوان کے ساتھ دوبارہ میدان میں آئے ہیں،شاہد نذیر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ ملک کے لیے خدمات انجام کی ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)پھر جیتے گی،ان کا کہنا تھا، 'میرا گانا مسلم لیگ (ن)کی انتخابی مہم میں حوصلہ افزائی کرے گا'۔اس گانے میں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔گانے کے آخر میں انہوں نے پیغام دیا کہ 25 جولائی کو 'شیر' پر مہر لگائیں اور ووٹ کو عزت دیں۔
وقت اشاعت : 12/07/2018 - 16:16:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :